کلکٹر نے شہر کے چار علاقوں کوکیاکنٹینمنٹ


اُجین 14 اپریل(نیا نظریہ بیورو) کلکٹر جناب ششانک مشرا نے مدھیہ پردیش پبلک ہیلتھ ایکٹ کے سیکشن 71 (1) اور 72 (2) کے تحت بیگم با غ ، امر پورہ ، ناگوری محلہ اور وزیر پورہ علاقہ کے ایپی سنٹر اعلان کرتے ہوئے ان علاقوں کو کنٹینمنٹ علاقہ (کورونا وائرس سے متاثرہ علاقہ) قرار دیا ہے۔ علاقے کے تمام مکانات کا سروے مقررہ فارم میں کیا جائے گا۔ کلکٹر نے ساتھ ہی سرویلانس ٹیم قائم کر تے ہوئے بیگم باغ ،اور ناگوری محلہ کیلئے ایس ڈی ایم جناب آر پی تیواری کو انسی ڈنٹ انچارج کمانڈر کے عہدے پر مقرر کیا۔اسی طرح امر پورا ،توب خانہ ،وزیر پارک ،قمری مارگ کیلئے اے ڈی ایم جگدیش مہرا کو انسی ڈنٹ کمانڈر مقرر کیا ہے ۔ ان کے ساتھ سی ایس پی ، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار اور میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کو ان کے ساتھ تعینات کردیا گیا ہے۔کلکٹر جناب ششانک مشرا کے جاری کردہ حکم کے مطابق ، کنٹینمنٹ علاقے کے لوگوں کو آمد و رفت پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔ کنٹینٹمنٹ ایریا کے تمام مکینوں کے لئے یہ مناسب ہوگا کہ وہ گھر کی قرنطین میں رہیں۔ اس علاقے کے لئے سی ایم ایچ او کے ذریعہ خصوصی آر آر پی جس کے تحت ایک معالج ، ایک پیتھالوجسٹ ، ایپیڈیمیالاجسٹ ، مائیکرو باﺅلاجسٹ ، دستاویزی عملہ رکھا جانا ہے ۔ موبائل یونٹ جس کے تحت میڈیکل آفیسر ، ایک پیرامیڈیکل اسٹاف ، لیب ٹیکنیشن وغیرہ آئیں گے ۔ مستقل اسکریننگ صحت کارکنان کے ذریعہ مذکورہ علاقے کے خارجی راستوںپر کی جائے گی۔ انفیکشن کے تمام مثبت معاملات کے کنبہ کو گھر کو قرنطین بنانے کے لئے قریبی رابطہ ضروری ہوگا ، تاکہ معاشرے میں انفیکشن نہ پھیلے ۔ انفیکشن کے مزید پھیلا¶ کو روکنے کے لئے تیزی سے ایکشن لیا جائے گا۔ اس علاقے کو سینیٹائز کرانے کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن عملہ کی ہے ۔