کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں ہو رہا مسلسل اضافہ

کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں ہو رہا مسلسل اضافہ

گزشتہ دو دنوں میں 9نئے معاملہ آئے سامنے
اُجین14 اپریل(نیانظریہ بیورو)شہر میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد کا گراف پچھلے تین دنوں سے مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ اتوار کے روز ایک ہی گھر کے ماں ،بیٹے کی رپورٹ کورونا مثبت آئی تھی ۔اسی طرح پیر کے روز 7 افراد کی کورونا مثبت رپورٹ نے محکمہ صحت کی ٹیم کو پریشانی میں ڈال دیا ۔ابھی پولیس ، انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے مذکورہ علاقوں میں کام جاری تھا کہ گاندھی نگر کے ایک معمرشخص و ایک ڈاکٹر کے بھائی کی بھی کورونا مثبت رپورٹ منگل کو صبح آئی ۔اس کے بعد معمر شخص کے کنبہ کوآئیسو لیٹ کیا گیا ۔اس علاقہ کورنٹائن کر دیاگیا ہے ۔شہر میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ سی ایم ایچ او ڈاکٹر انوسیہ گولی نے بتایا کہ گاندھی نگر میں مقیم تقریبا ً 70سالہ بزرگ کو سردی ، کھانسی ، بخار ہونے کے بعد مادھو نگر اسپتال کے آئیسو لیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا اور نمونے جانچ کیلئے بھیج دئے گئے تھے۔جس کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، ایک ڈاکٹر کے بھائی کی رپورٹ کو بھی مثبت پائی گئی ہے۔ پورے علاقہ کو کور نٹائن کر لوگوں کو ہوم آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے ۔
میونسپل کارپوریشن ، پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شیر ساگر علاقہ میں رہنے والے ڈاکٹر کے بھائی کو ، جو اندور میں قیام کرتے ہیں ، جمعرات کوانہیں اندور سے اُجین لایا گیا۔طبیعت بگڑنے پر انہیں چیریٹیبل اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ وہاں سے ہفتے کو انھیں علاج کے لئے آرڈی گارڈی میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا گیا۔ ان کی کورونا مثبت رپورٹ موصول ہوئی ہے۔گاندھی نگر میں ایک کورونا مثبت مریض ملنے کے بعد ، چمن گنج پولیس اسٹیشن انچارج مع فورس کے ساتھ صبح 9.30 بجے یہاں پہنچے۔ تھوڑی ہی دیر میں بلدیہ عہدیداروں نے بیریکیٹس لگانے شروع کر دئے ۔ گاندھی نگر میں اچانک پولیس ، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کی آمد نے یہاں کے رہائشیوں میں الجھن کی صورتحال پیدا کردی۔سب ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا ہے؟ خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا جب انہیں معلوم ہوا کہ پڑوس میں رہنے والے بزرگ کورونا مثبت پائے گئے ہیں تو لوگ ڈر گئے ۔ پولیس کی موجودگی میں گاندھی نگر کی گلی اور آس پاس کا علاقہ بیرکیٹس کی مدد سے بند کردیا گیا اور کورنٹائن علاقہ کا بینر باہر لگا دیا۔
پولیس اہلکاروں کے پاس کٹ تک نہیں
گاندھی نگر میں رہنے والے کورونا مثبت مریض کے اہل خانہ کی تاریخ اور ان سے پوچھ گچھ کرنے کیلئے چمن گنج پولیس اسٹیشن کے پولیس افسران پہلے یہاں پہنچے۔ اسی دوران محکمہ صحت کی ٹیم بھی پہنچ گئی۔تفتیش کرنے والے ڈاکٹر کورونا سے بچاﺅ کی کٹ میں تھے اور مریض کے لواحقین سے دوری بنا کر کام کر رہے تھے ، جبکہ یہاں موجود ٹی آئی ، ایس آئی اور دیگر پولیس اہلکار ہاتھوں میں ماسک ، دستانے پہنے ہوئے تھے ، لیکن ان کے پاس کورونا سے بچاﺅکی کٹ نہیں تھی ۔
14 اپریل کو چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ ا فسرنے کورونا وائرس سے متعلق مریضوں کے بارے میں
ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے ، جو اس طرح ہے ۔ 14 اپریل تک لئے گئے نمونوں کی تعداد 960 ہے۔ اس میں678 نمونوں کی معلومات حاصل ہوئی ہے ، ان میں منفی نمونوں کی تعداد 541 ہے۔
مثبت آئے نمونوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے ۔ اندور سے لئے گئے سےمپلوں کی ر پورٹ کی تعداد 01۔آج مثبت آئے سےمپلوں کی تعداد 2 ہے۔ اس طرح ، 27 مثبت رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔کورونا سے آج تک ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 06 ہے۔ ہوم آئیسولیٹ کئے گئے افراد کی کل تعداد 2289 ہے۔ 4 مثبت مریض صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھر واپس جا چکے ہیں ۔