بھوپال کوسینیٹائز کرنے کےلئے جنگی پیمانے پرچل رہاہے کام


بھوپال:14اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ راجدھانی بھوپال میں ، کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہیہے۔ حکومت 24 گھنٹے کام کررہی ہے تاکہ مریضوں کی تعداد کو کم کیا جاسکے اور کوروناکا چین توڑ ا جاسکے۔ بھوپال میونسپل کارپوریشن کے ملازمین بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔ یہ تمام ملازم بھوپال کو سینیٹائز کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
اس دوران بڑا سوال یہ ہے کہ جو ملازم دن رات محنت کر رہے ہیں ان کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جارہا ہے یانہیں۔ تاکہ وہ خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھ سکیں۔ اس مسئلے پرصحافیوں نے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین سے بات کی۔ ملازم نے بتایا کہ کا میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو اس وباءسے بچاسکیں۔
میونسپل کارپوریشن کے ملازمین صفائی میں مصروف:
اس دوران ملازمین نے بتایا کہ انہیں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جب وہ عوام کے درمیان جاتے ہیں تو لوگ ان سے گھر کے اندر بھی سینیٹائز کرنے کو کہتے ہیں۔ اس صورتحال میں انہیں وضاحت کرنی ہوتی ہے کہ یہ کام پوری عوام کے بچانے کے لئے صرف علاقے کے مخصوص مقام کوہی سینٹائز کرنے کی ہدایت ہے ۔ عوام کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ ہم کن حالات سے لڑ رہے ہیں ، اس لڑائی میں عوام کا تعاون بھی بہت ضروری ہے۔ انہیں اپنے گھر کوخودسے ہی صاف رکھنا چاہئے تاکہ وہ اس بیماری سے بچ سکیں۔ تاہم پورے بھوپال کو سینٹیائز کرنے کا کام جنگی پیمانے پر چل رہا ہے۔ تاکہ راجدھانی کو جلد سے جلد کورونا سے آزاد کیا جاسکے۔