ایک ہزار غریب کنبوں کو کھانا مہیا کرائیں گے سنجے دت

ممبئی:بالی وڈ کے ماچومین سنجے دت نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاو¿ن میں ایک ہزار ضرورت مند کنبوں کو کھانا کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک میں لاک ڈاو¿ن چل رہا ہے اور لوگ اپنے گھروںمیں رہنے کے لئے مجبور ہیں۔ اس دوران یومیہ کام کرنے والوں کو بہت بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بالی وڈ کی مشہور شخصیات کورونا وائرس کے اس مشکل وقت میں مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔سنجے دت نے بتایا کہ وہ ایک ہزار غریب کنبوں کو کھانامہیا کرائیں گے اور ساتھ ہی ان کی پیسے سے بھی مدد کریں گے۔ انہوں نےکہا ”پوری دنیا کے لئے یہ ایک وقت ایسا ہے جس میں سبھی افراد پریشان ہیں اور سب ایک دوسرے کی مددکے لئے آگے آرہے ہی

 

ں پھر چاہے وہ انہیں گھر پر محفوظ رہنے کی صلاح دینے کے لئے ہو یا پھر سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنے کی بات۔ میں کوشش کررہا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مددکرسکوں۔قبل ازیں سنجے دت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں وہ گھر کی چھت پر ورک آو¿ٹ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ لاک ڈاو¿ن میں سنجے اس با ت کو یقینی بنارہے ہیں کہ وہ خودکو فٹ رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ وہ لوگوں سے اپیل کرتے نظر آئے کہ وہ بھی گھر پر ہی رہیں اور محفوظ رہیں۔ ویڈیو میں سنجے دت کہہ رہے تھے کہ خود کو فٹ رکھنا بہت ضروری ہے وہ بھی ایسے وقت میں۔ اسلئے اچھا کھائیں ، صحت مندرہیں اور ورزش کریں۔