وزیر عارف عقیل نے کیاڈوڈی میں گﺅشالا کاافتتاح

بھوپال: 2 جنوری(نیانظریہ بیورو)
وزیراقلیتی بہبود عارف عقیل نے اپنے چارج کے تحت ضلع سیہور کے گاو ¿ں ڈوڈی میں نو تعمیر شدہ گﺅشالا کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گﺅشالہ کی تعمیر پر سرپنچ شہناز بی کی تعریف کی۔ وزیرعقیل نے کہا کہ ریاستی حکومت کے منشورمیں کئے وعدوں کے مطابق ، ہر گاو ¿ں میں گﺅشالاکی تعمیر کی جارہی ہے۔ عارف عقیل نے مزید کہا کہ ضلع سیہور کے دیہی علاقوں کے سرکاری اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے گرام روپیٹا میں کمیونٹی بلڈنگ اور پنچایت عمارت اور گاو ¿ں موگرم میں کمیونٹی بلڈنگ کابھی افتتاح کیا۔وزیر جناب عارف عقیل نے گرام سروڈا میں ”آپ کی سرکار آپ کے دوار“ پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور جلد از جلد انہیں حل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر ارمیلا مراٹھہ اور بلدیہ صدر کیلاش پرمار بھی موجود تھے