لاک ڈاون کے دوران نوجوان کو گولی مار کر کیا زخمی


اُجین12اپریل (نیا نظریہ بیورو)اُجین کے کائتھاپولیس اسٹیشن کے تحت واقع گا¶ں سارولا ساکن ریتک راج نامی طالب علم دو پہر اپنے کھیت میں ٹریکٹر چلا رہا تھا۔اس وقت وریندر سنگھ نامی نوجوان نے دیسی گٹے سے اس پر گولی چلا دی۔ گولی نوجوا ن کے پیٹھ میں لگی جسے علاج کے لئے اُجین ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔اس سلسلے میں ، زخمی شخص نے بتایا کہ وریندر سنگھ نامی نوجوان 1 ماہ سے اسے ہراساں کررہا ہے۔ زخمی نوجوان کا کہنا ہے کہ وریندر سنگھ اس پر ہم جنسی تعلقات بنانے کے لئے مسلسل دبا¶ بنا رہا تھا اور ماضی میں اس کاموبائل نمبربھی ری چارج کرایا تھا۔ جب طالب علم نے اپنے والد کو پورا معاملہ بتایا تو والد نے اس بابت دریافت کیا تووریندر سنگھ نے مذاق کی بات کہہ کر بات کو ٹال دیا ۔ پولیس نے کیس درج کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔