ایسوسی ایشن آف انڈین مسلمس 6جنوری کوگاندھی بھون میں منعقد کرےگاپروگرام

بھوپال:02جنوری(نیانظریہ بیورو)
تعلیم وتربیت کی اہمیت اوراس سے بننے والے سہنرے مستقبل کوجاننے ، سمجھنے اوراس کی فکر کرنے کی ضرورت کو ہر جگہ محسوس کیا جارہا ہے۔ ہر مسئلے کا حل صرف تعلیم وتربیت کے ذریعہ ہی حاصل کیا جاسکتا ہے اور اسی کے ذریعے دنیا کی ہر جنگ جیتی جا سکتی ہے۔ اس صورت میں تعلیم سے غافل اورگمراہ لوگوں تک اس پیغام کو پہنچانے کی ضرورت ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے راجدھانی بھوپال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں ملک بھر سے معروف ماہر تعلیم شرکت کریں گے اور مختلف موضوعات پر گفتگو کریں گے۔
ایسوسی ایشن آف انڈین مسلمس کے صدر اویس عرب نے بتایاکہ 6 جنوری کو راجدھانی کے گاندھی بھون میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔ یہ پروگرام ، جو اے ایف آئی کے اشتراک سے عمل میں آئے گا ، اس خصوصی پروگرام میں تعلیم کے فروغ کے لئے کی جارہی کوششوں اور مستقبل میں اس کے فوائد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں ملک بھر سے ماہرین تعلیم کو مختلف موضوعات پر بات کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔