کیوسک کے ذریعے پنشن کی کی جا رہی ادائیگی


اُجین11اپریل (نیا نظریہ بیورو) سوشل سیکیورٹی پنشن ،میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مستفیدوں کے کھاتوں میں رقم جمع کرادی گئی ہے۔ بینکوں میں بھیڑ میں اضافہ نہ ہو اس کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ نے ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق مستحقین کی وارڈ وار فہرست تیار کر بینک کیوسک کے آپریٹرز کے ذریعہ تقسیم کی ہدایات دی گئی۔ اس سلسلے میں ، میئر محترمہ مینا وجئے جونوال نے ہفتے کے روز مستحقین کی پنشن کی رقم کی فہرست مختلف بینکوں کے کیوسک آپریٹرز کے حوالے کی اور ہدایت دی کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران مستحقین کی پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ اس دوران ایڈیشنل کمشنر جناب منوج پاٹھک ، ڈپٹی کمشنر جناب سنیل شاہ وغیرہ موجود رہے۔