کورونا کے قہر کے درمیان افواہوں سے پریشان شیوراج


بھوپال:9اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں کورونا کا قہر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس سے نپٹنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ پولس اور ڈاکٹرس دن رات محنت کرر ہے ہیں، وہیں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی اکیلے محاذ سنبھالے ہوئے ہیں۔ ایسے حالات میں افواہوں کا دور بھی جاری ہے۔ جس سے حکومت بھی پریشان ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس کو لے کر افسوس ظاہر کی ہے، ساتھ ہی افواہ پھیلانے والوں پر سزا کی کارروائی کی ہدایت دی ہے۔دراصل کورونا کے اس قہر کے درمیان سوشل میڈیا پر طرح طرح کے مسیج وائرل ہورہے ہیں۔ اس کو لے کر پولس انتظامیہ مسلسل ہدایات جاری کررہی ہے۔ لیکن جھوٹی خبریں مسلسل شیئر کی جارہی ہےں۔ اس سے حکومت بھی پریشان ہے،وزیراعلیٰ شیوراج نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کچھ لوگ ایسے افواہیں پھیلارہے ہیں کہ ریاست میںCovid19سے ملوث کچھ افسران کی دیکھ ریکھ میں زیادہ توجہ دی جارہی ہے اور باقی لوگوں کو صحیح علاج نہیں دیا جارہا ہے۔ میرے لئے ریاست کے تمام افراد برابرہیں ، ہر ایک شہری بھگوان ہیں۔
سچ جانے بغیر کسی بھی طرح کی افواہ نہ پھیلائیں:وزیراعلیٰ نے اگلے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ کچھ سماج دشمن عناصر قانون نظام کو لے کر طرح طرح کی افواہ پھیلا رہے ہیں۔ کسی کی موت ہونے کی جھوٹی خبریں تک پھیلائی جارہی ہیں۔ دوستو، براہ مہربانی سچ جانے بغیر کسی بھی طرح کی افواہ نہ پھیلائیں۔ یہ سماج کے لئے ریاست کے لئے اور ملک کے لئے کافی خطرناک ہے۔
افواہیں پھیلانا قانوناً جرم:شیوراج نے ہدایت دیتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی قسم کی افواہیں پھیلانا قانوناً جرم ہے اور ہمیں اس کے لئے سخت سزا کی کارروائی کے لئے ذمہ دار ہونا پڑے گا۔ اپنے موبائل میں آنے والے تمام پیغام کی جانچ اور شک ہونے پر اسے رپورٹ کریں۔ آپ کی مدد سے ہی ہم ریاست کو اس مصیبت سے باہر نکال پائیںگے۔