پولس لائنمیںشاور سینیٹائزنگ مشین:


مستقل ڈیوٹی پرلگے پولیس اہلکاروںکوبھی بیماری سے محفوظ رکھناہماری ذمہ داری:پی سی شرما
بھوپال:8اپریل(نیانظریہ بیورو)
لاک ڈاو¿ن کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس دن رات کام کررہی ہے۔ ایسی صورتحال میں پولیس اہلکاروں پر انفیکشن کا خطرہ زیادہ بڑھ گیاہے۔ لہذاپولس کی مستعدی کودیکھتے ہوئے سابق وزیر پی سی شرما نے اپنے حلقے کی پولیس لائن میں شاور سینیٹائزر لگوایا ہے۔ تاکہ ڈیوٹی سے واپس آنے والے پولیس اہلکار مکمل طور پرانفیکشن سے خود کومحفوظ رکھ سکیں۔
دراصل راجدھانی بھوپال میں کورونا انفیکشن کے معاملے تیزی سامنے آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مستقل ڈیوٹی کررہے پولیس والے بھی اس کی گرفت میں آگئے ہیں۔ اس صورتحال میں سابق وزیر پی سی شرما پولیس اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے شاور سینیٹائزر کا انتظام کیاہے۔ اوریہ سینٹائزرمشین پولس لائن میں ہی لگوادیاہے تاکہ جوکوئی بھی ڈیوٹی کرکے آئے ،سب سے پہلے اس مشین سے گزرے تاکہ اگرکوئی انفیکشن کی زد میں آئے ہوں تو وہ مکمل طورپراس سے محفوظ رہ سکیں۔سابق وزیر پی سی شرما نے کہا کہ اگر پولیس اہلکار ڈیوٹی سے گھر واپس آجائیں تو ان کے اہل خانہ میں بھی انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں انہوں نے شاور سینیٹائزر کی ضرورت محسوس کی۔ جس کے بعد بروز منگل رات سے یہ انتظام انہوںنے شروع کردیا ۔ جب پولیس اہلکار ڈیوٹی سے واپس آئےں گے تو اس کی سینٹائزکی جائے تاکہ بیماری سے محفوظ ہوجائیں۔اس کے لئے جہاں تک ممکن ہوسکے تمام ایسے مقامات پراس طرح کاانتظام ہوناچاہئے۔یہ سب کی ذمہ داری ہے۔