پولس کوبھی کوروناکاخطرہ،ٹیسٹ کی رپورٹ آناباقی


بھوپال:8اپریل(نیانظریہ بیورو)
کرونا کا وبا پھیلتا جارہا ہے اور اب یہ محکمہ پولیس تک بھی پہنچ چکا ہے ، جس کے بعد پورا پولس محکمہ چوکس ہے ، اسی لئے بدھ کے روز کنٹرول روم میں پولیس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔ اس میں 200 کے قریب پولیس اہلکاروں نے تفتیش کے لئے نمونے دیئے ، جبکہ نارتھ ایس پی شیلندر سنگھ چوہان نے بھی اپنا نمونہ دیا۔
معلوم ہوکہ ان دنوں سڑکوں پرشہریوں کی حفاظت کے لئے صرف پولیس کی ٹیم ہی موجود ہے ، جو دن میں اتنے لوگوں سے ملتے ہیں ، انتظامیہ کوپولس ملازمین کی صحت پر بھی دھیان دینا ضروری ہے۔
غورطلب ہے کہ راجدھانی بھوپال میں پولیس ڈیپارٹمنٹ تک کورونا نے دستک دیدی ہے ، جس کے بعد پولیس محکمہ سرگرم ہوگیا ہے۔اس کے پیش نظر کنٹرول روم میں یہ انتظام کیاگیا ہے کہ شہربھرمیں ڈیوٹی کررہے اہلکار یہاں اپنانمونہ دیں،تاکہ ان کی جانچ بھی کی جاسکے،اگران کی رپورٹ پازیٹیو آتی ہے تو انہیں کورنٹائین کیاجاسکے ۔اوران کی علاج بھی ہوجائے۔اس لئے محکمہ پولس بھی ہرطرح سے خیال رکھ رہی ہے کہ کورونا وباءزیادہ نہیں پھیل سکے۔اس کے لئے احتیاطی تدابیرپرعمل کرنے بے حدضروری ہے۔