جانساپورہ میں طبی عملہ کا مسلم سوسائٹی کے لوگوں نے کیا استقبال


اُجین05اپریل(نیا نظریہ بیورو) کورونا وائرس کے مد نظر کوارنٹائن کئے گئے اُجین کے جانساپورہ میں ڈاکٹروں کی ٹیم کا مسلم سوسائٹی کے لوگوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا ۔اس موقع پر شاکر بھائی کھال والا وغیرہ نے ڈاکٹروں کے عملہ کی دستار بندی کر ان پر پھول برسائے ۔اس نازک حالات میں تمام ڈاکڑس ملک کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔لوگوں نے تمام ڈاکڑوں کا شکریہ ادا کیا ۔قابل ذکر ہے گزشتہ روز اندور میں کچھ لوگوں نے طبی عملہ پر حملہ کیا تھا ۔ان لو گوں کیلئے یہ ایک سبق ہے کہ ڈاکٹروں سے کس طرح پیش آئیں ۔مزید معلومات دیتے ہوئے کیڈی گیٹ واقع مدینہ مسجد کے خطیب و امام مولانا محمد علی نقشبندی نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ گزشتہ کئی روز سے جانچ میں کو ئی بھی کورونا کا پازیٹیو مریض نہیں ملا ۔علاقہ کے لوگ ڈاکڑوں کے مشوروں پر عمل کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر شاکر بھائی کھال والے ،شہاب الدین کھال والا،عاقب قریشی وغیرہ موجود رہے ۔