بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر :


لاک ڈاون میں مزیدسختی، دودھ ، دوائی کے علاوہ تمام دکانیں رہیںگی بند
بھوپال:5اپریل(نیانظریہ بیورو)
کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر بھوپال انتظامیہ نے لاک ڈاو¿ن میںسختی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑنے کے لئے ، حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ لاک ڈاو¿ن اصول کو سخت کرتے ہوئے رات 12 بجے کے بعد دوا اور دودھ کے علاوہ تمام دکانیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ کارپوریشن عملے کوگھرتک اشیاءپہنچانے میں چھوٹ کے ساتھ مطلوبہ مواد لوگوں کے گھر پہنچائے گی۔
سرکاری کاموں میں مصروف ملازمین کی گاڑیاں اورمیڈیااہلکار ہونگے مستثنیٰ:
اس کے علاوہ سرکاری کاموں کے لئے ضروری خدمات میں مصروف تمام افسران اور ملازمین کی گاڑیاں بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ نیز میڈیا اور ان کے نمائندوں کو پہلے کی طرح چھوٹ دیا جائے گا۔
غورطلب ہے کہ پچھلے دو دنوں میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے ، جبکہ مدھیہ پردیش میں مریضوں کی تعداد 185 ہوگئی ہے۔ جس میں آئی اے ایس افسران بھی شامل ہیں جبکہ شہر کے سب سے بڑے سبزی تاجر کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ جس کے بعد سبزی منڈی کوبھی بند کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔