محکمہ صحت کا ہیلتھ بلیٹن:


آ ج 4اپریل کوپازیٹیو مریض کی تعداد رہی صفر
اُجین04اپریل(نیا نظریہ بیورو)چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر انوسوئیہ گولی سنہا نے 04 اپریل کو کورونا وائرس سے متعلق مریضوں کے سلسلے میں ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے ۔ لےب رپورٹ کی معلومات مندرجہ ذیل ہے ۔ 4 اپریل تک لئے گئے نمونوں کی تعداد 137 ہے۔اسی طرح 97 نمونوں کی رپورٹ آچکی ہے ۔ اس میں منفی آئے نمونوں کی تعداد 91 ہے۔ پازیٹیو آئے نمونوں کی تعداد 06 ہے ۔ اندور سے لئے گئے نمونوںکی پازیٹیو رپورٹ کی تعداد 01 ہے ۔اس طرح کورونا کے پازیٹیو مریضوں کی تعداد کل 07 ہو گئی ہے ۔اب تک کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 02 ہے ۔