ملی کونسل کے ذریعہ روزانہ 18سوافرادکےلئے کھاناکیاجارہاہے تقسیم

بھوپال:4اپریل(نیانظریہ بیورو)راجدھانی میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے غریب افراد مسلسل کھانے پینے کی اشیاءکی دقتوں سے پریشان ہورہے ہیں۔اس دوران شہرکی مختلف تنظیموں نے غرباکوکھاناکھلانے کاذمہ لیاہے۔اس کام کوبہت ہی اچھے طریقے سے آل انڈیاملی کونسل کی بھوپال یونٹ کے جنرل سکریٹری عمراسلم اوران کی ٹیم روزانہ 18سوسے 2ہزارتک لوگوں کے لئے کھانابناکر اسے پیک کرکے غرباءومساکین سمیت ضرورت مندوں تک پہنانے میں مصروف ہے۔یہ کھاناشہرکے مختلف دور دراز علاقوں میں بھی پہنچایاجاتاہے۔جس کے لئے گاڑی ،آٹو وغیرہ کامعقول انتظام ہے۔کئی لوگ فی سبیل اللہ ہمارے ساتھ جڑے ہیں اوروہ اس خدمت کوانجام دیکرکافی خوش بھی ہیں۔ عمراسلم کاکہنا ہے کہ جب سے لاک ڈاو¿ن شروع ہواہے اسی وقت سے ہم نے غریب ،مزدوریتیم اورفٹ پاتھ پررہنے والوں کے لئے کھانابناکرتقسیم کرناشروع کیا ہے۔اور جب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اس وقت تک انشاءاللہ ہم اس خدمت کوانجام دیتے رہیں گے۔اس کے لئے ہماری پوری ٹیم مستعدہے۔