کورونا سینٹر کے باہر ڈرائیوروں کا ہجوم ،سوشل ڈسٹینس کی اڑائی دھجیاں


بھوپال:4اپریل(نیانظریہ بیورو) ضلع میں بنائے گئے کورونا سینٹر سے سوشل ڈسٹینس کی قواعدکی دھجیاں اڑرہی ہیں۔راجدھانی کے اسمارٹ سٹی آفس میں کورونا مرکز بنایا گیا ہے ، دفترکے باہرسیکڑوں میجک گاڑیاں کھڑی ہیں۔ ان گاڑیوں کے ڈرائیور اور کلینر بھیڑلگائے کھڑے ہیں۔غورطلب ہے کہ بھوپال کے کورونا سینٹر کے باہر سماجی فاصلے پر غفلت برتنے کی تصاویر سامنے آئیں ہیں۔ یہاں حاصل کی گئی سیکڑوں میجک گاڑیاں کھڑی ہیں اور ان گاڑیوں کے ڈرائیور اور کلینر بھیڑ والی جگہ پر کھڑے ہوگئے ہیں۔ ڈرائیور ریوڑ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہاں کھڑے کارپوریشن کے کچھ افسروں نے انہیں فاصلہ بنائے رکھنے کی ہدایت بھی دی ہے ، لیکن ڈرائیوروں نے ان ہدایات کو نظرانداز کردیا۔