ڈی جی پی جناب وویک جوہری نے اُجین کا کیا دورہ، لاک ڈاﺅن کے حالا ت کا لیاجائزہ

ڈی جی پی جناب وویک جوہری نے اُجین کا کیا دورہ
لاک ڈاﺅن کے حالا ت کا لیاجائزہ
اُجین03اپریل (نیا نظریہ بیورو)مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی جناب وویک جوہری ، جو اُجین کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن کے معائنے کے لئے اُجین تشریف لائے۔اس موقع پر انہوں نے فری گنج ، دیواس گیٹ ، بیگم باغ ، گوپال مندر ، مہاکال کے علاوہ اُجین کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے ، پورے ہندوستان میں یہاں لاک ڈاو¿ن کی صورتحال ہے اور لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ، جس کی وجہ سے پولیس انتظامیہ مکمل طور پر تیار نظر آتی ہے۔انہوں نے اس موقع پر افسران کو ہدایت دی کہ وہ لاک ڈاو¿ن کے دوران عام لوگوں سے اس کی تعمیل کرائیں۔