لاک ڈاون کی وجہ سے بلڈ بینک میںہوئی خون کی کمی


بھوپال:3اپریل(نیانظریہ بیورو)
لاک ڈاو¿ن اور کورونا وائرس کی وجہ سے راجدھانی بھوپال کے اسپتالوں اور بلڈ بینکوں میں خون کی قلت ہے۔ روزانہ کے مقابلے میں بہت کم لوگ بلڈ بینک میں آکر خون کا عطیہ کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں ، جس کی وجہ سے ضرورت مندوں کو بروقت خون لینے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ذرائع کے مطابق بھوپال کے حمیدیہ اسپتال میں ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے ، جہاں بلڈ بینک میں خون کا عطیہ بہت کم ہو رہا ہے ، لیکن اب جونیئر ڈاکٹر خون کی امداد کے لئے آگے آئے ہیں ، تاکہ بلڈ بینک میں اتنا خون موجود رہے کہ جب ضرورت ہو تو مریض کو دستیاب ہوسکے۔غورطلب ہے کہ آج آر ایس او سرجری ڈیپارٹمنٹ کے جونیئر ڈاکٹر ، میگھا نے بینک میں خون کا عطیہ کیا اور اس کے ساتھ حمیدیہ اسپتال کا عملہ بھی ضرورت پڑنے پر خون کا عطیہ کر رہا ہے۔کرونا وائرس کے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے بھوپال کے اسپتالوں اور بلڈ بینکوں میں خون کی کافی کمی محسوس کی جارہی ہے ، جس کی وجہ سے ضرورت مندوں کو بروقت خون لینا مشکل ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر ، جونیئر ڈاکٹر خون عطیہ کرنے کے لئے آگے آئے ہیں ، تاکہ جب ضرورت پڑے توبلڈبینک میں اتناخون موجود رہے کہ کسی مریض کی جان بچائی جاسکے۔