راج بھون اور سی ایم ہاوس کنٹونمنٹ ایریابنائے گئے

کوروناکاقہر:

بھوپال:3اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں مسلسل کورونا وائرس کے مثبت معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ کوروناسے متاثرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر راج بھون اور وزیر اعلی رہائش گاہ کو کنٹینٹ ایریا قرار دیا ہے۔راج بھون اور وزیر اعلی رہائش گاہ کو ہر طرف سے سیل کردیا گیا ہے۔ راج بھون سے تھوڑی ہی دور پر پروفیسر کالونی ہے اور اس کالونی میں کورونا وائرس کے 2 مثبت مریض پائے گئے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ اسی دوران ، وزیر اعلی رہائش گاہ کے قریب واقع ایک مسجد میں بھی ایک مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔جس کی جانچ جاری ہے۔اس کے علاوہ حال ہی میں مدھیہ پردیش کے ایک آئی اے ایس کو بھی کورونا وائرس متاثرہ پایا گیا ہے ، لہذا انتظامیہ نے ان علاقوں کو کنٹینمنٹ ایریا قرار دیا ہے۔جس کے تحت اس پورے ایرئےے کوگھردیاگیاہے تاکہ کوئی بھی ان علاقوں میں آمدورفت نہ کرسکے۔