طالبان نے افغان باشندوں کے انخلا پر پابندی عائد کر دی

کابل ۔ یکم مارچ۔  طالبان نے افغانستان میں  ایک نئی پیش قدمتی کے تحت افغان باشندوں کے انخلا پر پابندی  عائد کردی ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طالبان اس وقت تک افغانوں کے مزید انخلاء کی اجازت نہیں دیں گے جب تک کہ ان لوگوں کے لیے جو پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں بیرون ملک حالات بہتر نہیں ہوتے۔ڈان کی خبر کے مطابق، طالبان کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جن ہزاروں افغانوں کو نکالا گیا ہے وہ قطر اور ترکی میں “بہت خراب حالات میں رہ رہے ہیں”۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، “لوگوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے اس لیے یہ سلسلہ  اس وقت تک روک دیا جائے گا جب تک ہمیں یہ یقین دہانی نہیں مل جاتی کہ ان کی جانوں کو خطرہ نہیں ہوگا۔