دس ویں 12ویں امتحانات : امتحان نہ رُکیں اسلئے ایم پی بورڈ نے داخل کی ہائی کورٹ میں ’کی وِی ایٹ ‘

بھوپال 11فروری(نیا نظریہ بیورو)ثانوی تعلیمی بورڈ (ایم پی بورڈ) 10ویں-12ویں کے امتحانات وقت پر آف لائن موڈ پر منعقد کرے گا۔ 12ویں جماعت کے امتحانات 17 فروری اور 10ویں جماعت کے امتحانات 18 فروری سے شروع ہوں گے۔ بورڈ نے امتحان میں کسی بھی قسم کی پابندی یا منسوخی کا امکان ختم کر دیا ہے۔ بورڈ نے اس سلسلے میں ہائی کورٹ جبل پور اور اس کی ڈویژن بنچ اندور اور گوالیار میں دفعہ 148 (A) کے تحت کے وِی ایٹ داخل کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اگر امتحانات کو منسوخ کرنے یا متاثر کرنے کے لیے یہاں کوئی پٹیشن دائر کی جاتی ہے تو بورڈ کا فریق سنے بغیر عبوری حکم جاری نہ کیا جائے۔

منڈل نے عدالت کو بتایا کہ 10ویں کا امتحان 18 فروری سے اور 12ویں کا 17 فروری سے آف لائن موڈ میں ہوگا۔ دونوں میں تقریباً 18 لاکھ طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ کلاس 10 میں 10 لاکھ سے زیادہ اور کلاس 12 ویں میں 7 لاکھ سے زیادہ طلباءامتحان میں شریک ہوں گے۔ اس کے لیے ریاست میں تقریباً 4000 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ریگولر طلباءکا پریکٹیکل امتحان 12 فروری سے 25 مارچ تک جبکہ پرائیویٹ طلباءکا پریکٹیکل امتحان 18 فروری سے 20 مارچ تک چلے گا۔ اس سلسلے میں امتحانی مرکز اور ٹائم ٹیبل طے کر دیا گیا ہے۔ امتحان کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جن میں طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ، جوابی پرچوں کا انتظام اور نقل و حمل، سوالیہ پرچوں کی تقسیم شامل ہے۔

بورڈ کو خدشہ ہے کہ امتحان کو متاثر کرنے یا روکنے کے لیے کچھ اداروں، امتحان دینے والوں یا ان کے والدین سمیت ہائی کورٹ جبل پور اور اس کے ڈویژنوں اندور اور گوالیار میں عرضی دائر کر کے امتحانات کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔ اس سے طلبہ کو پریشانی ہوگی۔