بی جے پی کی سمرپن ندھی شروع: کانگریس صرف کالے دھن کے بارے میں ہی سوچ سکتی ہے:وی ڈی شرما

بھوپال 11فروری(نیا نظریہ بیورو)سیہور پہنچے بی جے پی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آج کا دن بی جے پی کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ مدھیہ پردیش کی تنظیم اپنی سمرپن ندھی شروع کر رہی ہے۔ اس کے لیے میں نے سیہور کے قدیم چنتامن گنیش مندر پہنچ کر آشیرواد لیا۔ اس کے بعد اب میں اس کا آغاز کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مدھیہ پردیش میں مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پارٹی کو بوتھ سطح پر بہت مضبوط بنایا جائے۔ کانگریس کے الزامات پر انہوں نے کہا کہ کانگریس زندگی بھر کالے دھن کی بنیاد پر آگے بڑھتی رہی۔ پی ایم ٹھیک ہی کہتے گے کہ تقسیم کرو اور حکومت کرو، یہ کانگریس کی پالیسی رہی ہے۔ کانگریس صرف کالے دھن کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ حجاب پر بحث پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔