اقبال لائبریری کا سہ سالانہ انتخاب

بھوپال 10فروری(نیا نظریہ بیورو)اقبال لائبریری کے دستورالعمل کی دفعات انتخاب کے ماتحت 1 فروری 2022کو میو نسپل کارپوریشن بھوپال کے سابق کمشنر عبدالرحیم کی زیر صدارت منتخب کمیٹی انتظامیہ کے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز اور استقبال کے ماتحت اقبال لائبریری میں پر وقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

اس تقریب میں پروفیسرڈاکٹر محمد نعمان خاں اور ڈاکٹر حسام الدین فاروقی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ۔جو اقبال لائبریری کے تعلیمی، علمی، اصلاحی اور ادبی مشیر بھی ہیں۔کمیٹی کے نو منتخب عہدیداران اور ممبران کا خیر مقدم لائبریری کے سکریٹری جناب رشید انجم اور ناظم کتب خانہ عبدالعزیز خاں نے گل پوشی سے کیا۔ ہر ممبر اور عہدیدار کو صدر جلسہ عبدالرحیم صاحب کے دست مبارک سے اسناد سہ سالہ تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر لائبریری کے سکریٹری رشید انجم نے اقبال لائبریری کے قیام، کتب خانہ، ترتیب اور دیگر امور پر تاریخی ادوار سے روشنی ڈالی۔اس کے بعد اقبال لائبریری کے 18سالہ قیام اور خدمات کے اعتراف میں کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ نو منتخب عہدیداروں کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں:سید منور علی (صدر)،سید کلیم اختر (نائب صدر)،سید محمد اصغر (ایڈوائزری بورڈ)،ڈاکٹر رضیہ حامد (ممبر بورڈ)،تسنیم راجہ(ممبر بورڈ)،رشید انجم (سکریٹری)،بدر واسطی (جوائنٹ سکریٹری)،ڈاکٹر علی عباس امید (خصوصی مشیر)،محمد ماہر (تنظیمی مشیر)،محمد انیس انصاری (تنظیمی مشیر)،عبدالعزیز خاں (ناظم کتب خانہ)،جاوید یزدانی(خازن)،حسن مصطفی(ممبر)،خلیق صدیقی(اعزازی ممبر)،ڈاکٹرعبدالشکیل خاں(اعزازی ممبر)، نسیم خاں بھوپالی (اعزازی ممبر)،محمد یوسف خاں (اعزازی ممبر)،رضا درانی (اعزازی ممبر)۔

ادارہ روزنامہ نیا نظریہ اس قدیم لائبریری کے ارتقاءنیز تعلیمی، علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہے۔