اندور میں کو رونا پازیٹیو کی تعداد میں ہو رہا مسلسل اضافہ


اندور02اپریل (نیا نظریہ بیورو) اندور میں جمعرات کو کورونا سے 2 اموات ہو گئی۔ صبح 10 بجے موتی طویلہ ساکن 54 سالہ شخص کی مو ت ہو گئی۔ اسے بخار اور سانس لینے میں تکلیف کے بعد 29 مارچ کو ایم وائی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ اس کی نہ تو کوئی کانٹیکٹ ہسٹری اور نہ ہی کوئی سفر ہسٹری سامنے آئی۔ اس سے قبل ایم آر ٹی بی اسپتال میں بھرتی کھجرانا کی رہنے والی 65 سالہ خاتون
نے بھی علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ خاتون کو سردی ، کھانسی ، بخار کے ساتھ سانس لینے میں تکلیف کے بعد 29 مارچ کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ اس کی کوئی کانٹیکٹ ہسٹری سامنے نہیں آئی۔ بدھ رات آئی رپورٹ سے کورونا سے متاثر میں 12 لوگوں کا اور اضافہ ہو گیا ۔ یہ اعداد و شمار 75 تک پہنچ گئی۔ صوبہ میں کورونا کی تعداد 98 ہو گئی۔ ان میں جبل پور 8، اُجین 6، بھوپال 4، گوالیار ،شیوپوری2-2 اور کھرگون کا ایک مریض شامل ہے۔ ابھی تک اندور میں 5، اُجین میں 2 اورکھرگون کے متاثرہ کی موت ہو چکی۔ کورونا وبا کے پیش نظرکلکٹر جناب منیش سنگھ نے 5 اور نئے علاقوں کو کنٹےنمنٹ ایریا بنانے کے احکام جاری کر دئے ہیں ۔ اس میں منورما گنج ، ولبھ نگر ، مانک باغ کالونی ، تنظیم نگر اور ڈی ٹو پولیس لائن کے نام شامل ہیں۔
کورونا بلیٹن
کوروناپازیٹیو کی تعداد75،نئے آئے معاملہ 12، کل نمونوں کی تعداد 772
کل اموات 07 ، بدھ کو آئے سیمپل 98 ، منفی 41 ،کوارنٹائن کئے گئے لوگوں کی تعداد 675 ہے ۔