اعزازات کےلئے ایم پی اُردو اکادمی نے طلب کی 2021 میں شائع شدہ کتابیں

 بھوپال 08فروری(پریس ریلیز)مدھیہ پردیش اردو اکادمی، سنسکرتی پریشد،محکمہ ثقافت کے ذریعے اس سال 6 کل ہند اور 13 صوبائی اعزازات دیے جانے ہیں۔2019 اور 2020 میں شائع کتابوں کے ساتھ ہی 2021 میں شائع کتابوں پر بھی اعزازات دینے کا فیصلہ لیا جانا ہے۔

تمام مصنفین سے 2021 میں شائع کتاب کی چار چار کاپیاں، متعینہ فارم بھر کر 18 فروری2022 تک دفتر، مدھیہ پردیش اردو اکادمی، ملا رموزی سنسکرتی بھون، بان گنگا روڈ، بھوپال بھیجنے کی گزارش ہے۔متعینہ فارم مدھیہ پردیش اُردو اکادمی کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مدھیہ پردیش اُردو اکادمی کا فون نمبر 0755255169ہے۔ ای میل [email protected] ہے۔