اینڈ ٹی وی کی بھابھیاںویلنٹائن کے مہینے میںاپنے مداحوں سے کرینگی ورچوئلی ملاقات

اندور08فروری(نیا نظریہ بیورو)اینڈ ٹی وی نے اس ویلنٹائن ڈے پر ’سب سے بڑے دیوانے مستانے‘مہم میں حصہ لے کر ’شیئر یور لو‘ کے لئے ‘بھابی جی گھر پر ہیں’ سے آپ کی پسندیدہ انگوری بھابی (شبھانگی عطرے)اور انیتا بھابی (نیہا پینڈسے) کے تمام مداحوں کو مدعو کیا ہے۔ فروری میں ایک ماہ تک چلنے والی مہم کے تحت مداحوں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنی پسند کے مطابق اپنی پسندیدہ بھابیوں کے لیے اپنی محبت اور پیار کا اظہار کریں۔چاہے کویتا ہو،یا پھر اسکیچ،میسیج شاعری یا گیت مداح اپنے پیغامات کو اینڈ ٹی وی کے سوشل میڈیا ہینڈلز @AndTVofficialفیس بک، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر شیئر کر سکتے ہیں۔ پر اس کے اعلان کا اظہار ویڈیو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن یا براہ راست پیغامات کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

مہینے کے آخر میں حصہ لینے والے تمام شائقین کو ورچوئل میٹنگ اینڈ گریٹ کے لیے براہ راست لنک بھیجا جائے گا اور پیاری بھابیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔سب سے بڑے دیوانے مستانے مہم کا حصہ بننے کے لیے پُر جوش،انگوری بھابی کا کردار ادا کررہی شبھانگی عطرے نے کہا، “ویلنٹائن ڈے محبت کا اظہار کرنے کا دن ہے اور اپنے مداحوں کے لیے اور وہ بھی پورے مہینے کے لیے محبت کا جشن منانے کا اس سے بہتر اور کیا طریقہ ہے!ہم اپنے مداحوں کی وجہ سے گھر گھر مشہور ہیں اور ہم نے اتنی شہرت اور مقبولیت حاصل کی ہے۔اس ویلنٹائنز کے مہینے میں ہم اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ شیئر یور لو کے ذریعے اس مہم سے جڑ سکتے ہیں۔اس سے وہ ہم سے ورچوئل ملاقات کر سکیں گے۔

میں یہ دیکھنے کی منتظر ہوں کہ میرے مداح مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کس قدر تخلیقی انداز میں کرتے ہیں۔لیکن اس سے بڑھ کر میں ان سے ملنے کی منتظر ہوں ۔ ‘بھابی جی گھر پر ہیں اور اپنے مداحوں سے ملنے کی منتظر ہوں۔

 انیتا بھابی کا کردار نبھا رہی نیہا پینڈ کہتی ہیں کہ مداحوں نے مجھے انیتا بھابی کے طور پر جتنا پیار اور دلار دیا ہے وہ واقعی دل کو چھونے والا ہے۔اس سے میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔ہمارے مداح ہمیں بہترین کارکردگی دکھانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان کی محبت اور پیار ہمارے لیے مستقل تحریک کا کام کرتا ہے۔یہ ویلنٹائن کا مہینہ اور بھی خاص ہے کیونکہ مجھے سب سے بڑے دیوانے مستانے مہم کے ذریعے اپنے مداحوں سے ملنے اور ان سے بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے۔اس کے ساتھ ہم نے جنتا جناردن کے قریب جانے کی طرف ایک اور قدم اٹھایا ہے۔میں تمام اندراجات یا مداحوں کے ردعمل کو دیکھنے اور اپنے مداحوں سے شاندار ملاقات کے لیے بہت پرجوش ہوں۔دیکھتے رہیں ‘بھابی جی گھر پر ہیں’ ہر پیر تا جمعہ رات 10:30 بجے صرف اینڈ ٹی وی پر۔