اجمیر عرس میں اندور سے بھیجی گئی چادر

اندور07فروری(نیا نظریہ بیورو)خواجہ غریب نواز کے 810 ویں عرس کے موقع پر احمدرضا ایجوکیشن سوسائٹی اور جامعہ فاطمہ مدرسہ صدر بازار سے غریب نواز درگاہ پر چادر بھیجی گئی۔اس موقع پر سابق کونسلر انور قادری، کربلا کمیٹی کے صدر فاروق رائنے، اقلیتی مورچہ کے میونسپل صدر منظور احمد، مدرسہ کے بانی شاہد رضا، مفتی غلام معین الدین صاحب،مجید عباسی، یعقوب بھائی، اقبال عباسی، اسلم خان، فیضان خان، شاداب خان، اقبال بیگ، اکرام بیگ وغیرہ نے نمایاں شرکت کی اور ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔