تعلیم کی فروغ کےلئے: تنظیم حضرت عبدالقادر ویلفیئر سوسائٹی نے کیا اِعزازی جلسہ

دیواس07فروری(نیا نظریہ بیورو)مسلم معاشرے میں تعلیم کے حوالے سے دن بدن کس قدر بیداری آتی جارہی ہے اور بچے اس کی اہمیت کو کس قدر سمجھنے لگے ہیںاس کا مظاہرہ کل اندور میں دیکھنے کو ملا۔جہاں حضرت عبدالقادر سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بچوں کا اعزاز کیا گیا۔

اتوار کا دن تھا، بہت سی جگہوں پر شادی بیاہ اور رسومات کے پروگرام چل رہے تھے، لیکن اندور کے سنتوش آڈیٹوریم میں ایک محفل ایسی بھی چل رہی تھی، جس میں تعلیم اور ترقی پر بات کی جارہی تھی ساتھ ہی تعلیمی میدان میں

تنظیم حضرت عبدالقادر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نے ایک اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس کا آغاز تنظیم کے سرپرست اندور کے معروف ڈاکٹر ظہور الدین قاضی نے کیااور ادارے کا تعارف کرایا۔ادارے کے معروف سرجن ڈاکٹر رضوان فاروقی نے ادارے کے مشن پر روشنی ڈالی۔اسی سلسلے میں اندور شہر کے قاضی مولانا ابو ریحان فاروقی نے مذہب اسلام میں تعلیم اور قلم کی اہمیت بیان کی۔

پھر شروعات ہوئی تعلیمی بیداری کی۔جس میں حال ہی میں 4 مضامین میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ڈاکٹر ذیشان فاروقی اور ڈاکٹر انس قریشی نے نیٹ کی تیاری کرنے والے بچوں کی تربیت کی۔وہیںتین مرتبہ پی ایس سی کلیئر کر چکیں صبیحہ خان نے بچوں کو سرکاری محکموں میں آنے کی ترغیب دی۔اندور ریلوے اسٹیشن پر تعینات اسٹیشن ماسٹر راجو سینی نے بھی بچوں کو مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لینے کی ترغیب دی جبکہ لا اکیڈمی اندور کے ڈائریکٹر سید عارف حسین نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔علم کی ضرورت پر مفتیِ مالوا سید مظہر حسین اور ای ٹی وی اردو کے سفیر سید نظام علی نے اپنی بات رکھی۔

چنانچہ اس موقع پر خاندان کے قابل اور ہونہار بچوں، ڈاکٹروں، انجینئرز، پروفیشنلز کو حضرت عبدالقادر ایکسیلینس ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔اس میں 21 طلباءجنہوں نے گزشتہ سال بورڈ کا امتحان اعلیٰ معیار کے ساتھ پاس کیا تھا اور 15 ڈاکٹرز، 15 انجینئرز،5 حافظ، 2 عالم، 5 علماءاور 3 قرآن کی حافظہ کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں کامیابی حاصل کرنے والے 4 بچوں کو مہمانوںنے انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر شہر قاضی دیپالپور قاضی عبدالمجید فاروقی، ایڈووکیٹ اسرار الدین قاضی، دیواس سے ڈاکٹر حنان فاروقی، ڈاکٹر رئیس قریشی، ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی، ڈاکٹر ندیم فاروقی، ڈاکٹر ایڈووکیٹ عبدالحسیب قاضی، طاہر کمال صدیقی، شہر قاضی مناور قاضی جمیل صدیقی، ترانہ سے سید عارف حسین ساتےر سے سید محبوب حسین،منڈلا سے سید مقصود علی، مندی پور سے کاظم علی منڈی پور، قاضی شبیر علی بساندرا، جمیر فاروقی رتلام، سید سیف الدین اُجین ،ڈاکٹر نظام قاضی اندور اورخان دانن کے دیگر ممبران موجود تھے۔

مہمانوں کا استقبال انجمن کے سیکرٹری سید ماجد حسین نے کیا۔پروگرام کی نظامت متین فاروقی نے کی اور قاضی منصور علی نے اظہار تشکر کیامقام حاصل کرنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔