خواجہ غریب نواز کے عرس پر: مدھیہ پردیش سرو دھرم سدبھاﺅنا منچ نے اجمیر بھیجی عقیدت کی چادر

بھوپال 05فروری(پریس ریلیز)مدھیہ پردیش سرو دھرم سدھاﺅنا منچ نے عقیدت کی چادر اجمیر بھیجی ہے۔اس موقع پر ملک کی خوشحالی کے لئے دعائیں بھی مانگی ۔بھوپال مدھیہ پردیش سرو دھرم سدبھاو ¿نا منچ کے ذریعے بھرما کماری سکھ شانتی بھون بھوپال سے آج سدبھاو ¿نا منچ کے مہیندر شرما اور دیگر ذمہ داروں نے ملک کی خوشحالی کے لیے سرو دھرم پراتھنا کی تاکہ ملک میں امن شانتی بھائی چارہ ہو اور ہمارے ملک سے سارے عالم سے یہ کورونا وباختم ہوجائے۔نیز زندگیاں پہلے جیسی چلنے لگے ۔انہیں دعاو ¿ں کے ساتھ خواجہ کی نگری عقیدت کی چادر بھیجی گئی ہے۔سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے آٹھ سو دس ویں عرس مبارک موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی چادر بھیج کر سرو دھرم سدبھاﺅنا منچ کی جانب سے قومی یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔ اس موقع پر سبھی مذہب کے لوگوں نے اس پیغام کو عام کیاکہ حضرت خواجہ غریب نواز نے ہمیشہ آپسی اکتا اور بھائی چارے کے لئے پوری انسانیت تک پیغام پہنچایا۔اسی کا نتیجہ ہے کی ہم سب مل کر ان کے عرس کے موقع پر آپسی ایکتا کا سندیش دے رہے ہیں ۔سرو دھرم کی جانب سے خواجہ کی نگری عقیدت کی چادر اور پھول بھیج رہے ہیں ۔اس تقریب کا انعقاد برہما کماری سکھ شانتی بھون سے کیا جا رہا ہے ۔یہ ہماری ایکتا اور بھائی چارے کا سندیش ہے ۔اس موقع پر سبھی مذہب کے لوگوں کا ایک ساتھ ہونا آنے والی نسلوں کو بہترین راستہ دکھائے گا اور سنگ میل ثابت ہوگا۔چادر پیش کرنے میں مہیندر شرما، ڈاکٹر فادر آنند برہما کماری،راجیو،نیتا راجیندر کوٹھاری، سابق رکن پارلیمنٹ سندیپ دکشت ،حاجی محمد عمران ہارون شامل رہے۔