بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

 بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل 6فروری کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز 6 فروری سے شروع ہو گی، سیریز کا دوسرا میچ 9 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز احمد آباد میں کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 فروری، دوسرا میچ 18 فروری جبکہ تیسرا میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچز کولکتہ میں کھیلے جائیں گے