میڈیافرقہ واریت کاچشمہ اتارکرکوروناوائرس کی لڑائی میں تعاون کرے:منورکوثر


بھوپال:02اپریل(نیانظریہ بیورو)اس وقت پوری دنیا کوروناوائرس کی زد میں ہے،لیکن ہندستانی میڈیا بحران کی اس گھڑی میں بھی نفرت پھیلانے کاکھیل کھیل رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مرکز نظام الدین پرغیرذمہ دارانہ رویے کولیکر راجدھانی کے کانگریس لیڈر منورکوثرمیڈیااہلکاروں پربھڑک گئے۔ان کاکہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا اس وائرس سے بچنے کی تدابیرمیں الجھی ہوئی ہے اورہمارے یہاں کے میڈیاکونفرت پھیلانے سے فرصت نہیں ہے۔ان کاکہنا ہے کچھ میڈیا والے دہلی مرکز تبلیغی جماعت کے بارے میں جو فرقہ وارانہ کاچشمہ لگاکر اس معاملے کودیکھ رہے ہیں۔اس سے انسانیت شرمسار ہوگئی ہے ،میڈیااہلکارکوچاہئے کہ وہ نفرت والاچشمہ اتارکر انسانیت کے چشموں سے ملک کی صورتحال کو دیکھیں ۔انہوں نے کہا کہ میںاس طرح کی فرقہ واریت پھیلانے والے میڈیا کی پرزور مذمت کرتاہوں! جبکہ اس وقت پورا ملک کورونا وائرس سے لڑ رہا ہے اور تمام طبقے کے لوگ اس سے لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں ، میڈیا کے کچھ لوگ فرقہ واریت پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔ اس بار ہم سب کورونا وائرس کے ساتھ متحد ہوکر اس سے بچنے کی تدابیرمیں لگے ہوئے ہیں۔اورمیڈیاہے کہ اس کونفرت پھیلانے سے فرصت نہیں ہے۔