محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق ہیلتھ بلیٹن کیا جاری


66مریضوں کی رپورٹ آئی منفی
اُجین یکم اپریل (نیا نظریہ بیورو)چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انوسوئیہ گولی سنہا نے کورونا وائرس سے متعلق مریضوں کے سلسلے میں یکم اپریل کو ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے ، جو مندرجہ ذیل ہے۔اُجین میں مجموعی طور پر 494 مشتبہ افراد کو گھر میں آئیسولیٹ کیا گیا ہے ۔ آج تک ، کورونا انفیکشن کے 88 مشتبہ معاملات کی جانچ کی جا رہی ہے۔لیب کی رپورٹ کی معلومات حسب ذیل ہیں: – یکم اپریل تک لئے جانے والے نمونوں کی تعداد 88 ہے۔ یکم اپریل تک جو نمونے منفی آئے ان کی تعداد 66 ہے۔ آج مثبت نمونوں کی تعدادصفر ہے ۔مثبت نمونوں کی تعداد 05 ہوگئی ہے۔ آج تک ، کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 02 ہے۔