ضلع انتظامیہ نے بسوں کے ذریعہ قیدیوں کو بھیجا ان کے گھر
اُجین یکم اپریل (نیا نظریہ بیورو)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے وباکے پیش نظر ، حکومت کے حکم کے مطابق ، سینٹرل جیل اُجین کے ذریعہ 600 قیدیوں کو دو ماہ سے ایمرجنسی پیرول پر رہا کیا گیا ہے ۔ ان میں 8 خواتین قیدی بھی شامل ہیں ۔یہ تمام قیدی ماضی میں بھی پیرول پر جا چکے ہیں ۔ تمام قیدیوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے اُجین انتظامیہ کی جانب سے بسوں کا انتظام کیا گیا ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ الکا سونکر اور نائب سپرنٹنڈنٹ جناب سنتوش لڈیا نے سمجھایا کہ سبھی قیدی اپنے گھروں میں رہیں اور پیرول تکمیل کے بعد جیل واپس آجائیں ۔
کورونا کے مد نظرچھ سو قید ی سنٹرل جیل سے پیرول پر کئے گئے رہا

Leave a Reply
View Comments