اندور میں کورونا پازیٹیو کی تعداد ہوئی 63


اندور یکم اپریل (نیا نظریہ بیورو)ملک کے ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہو چکے ا ندور میں لوگ
اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔ اندور میں مسلسل کورونا مثبت کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں یہاں تعداد 63 تک پہنچ گئی ہے۔ماضی میں متاثرہ مریضوں میں اندور میں تین ، اُجین میں دو اورکھرگون میں ایک مریض کی موت ہو چکی ہے۔ منگل دیر رات ایم جی ایم میڈیکل کالج نے کورونا مثبت کی جو رپورٹ جاری کی ، اس میں 3، 5 اور 8 سال کے تین بچے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی 27 مثبت مریضوں میں سے 20 ٹھیک ہو چکے ہیں۔