جمعیة علماءکی یوتھ کلب ضروتمندوں کو تلاش کرپہنچارہے ہیں کھانا

بھوپال:یکم اپریل(نیانظریہ بیورو)
جمعیة علما مدھیہ پردیش ضرورت مند لوگوں کی تلاش کر ضرورت مندوں کی مددمیں مصروف ہے۔ مدھیہ پردیش کے پریس سکریٹری حاجی محمد عمران کی ٹیم نے مسلسل لوگوں کی مدد کرتے ہوئے بتایا کہ جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون کی ہدایت کے مطابق مصیبت کی اس گھڑی میں ضرورت مندوں کو کھانا ،پھل اور دودھ وغیرہ کے ساتھ ان کی مدد میں مصروف ہے۔ ان کاکہنا ہے کہہنگامی صورت حال میں لاک ڈاو¿ن کے ذریعہ غریبوںکی مددکے لئے جمعیت علمائے مدھیہ پردیش کی یوتھ کلب لوگوں کی خدمت میں مسلسل مصروف ہے۔ اس وقت ٹیم لوگوں کی مدد کے ساتھ ہر ممکن تعاون میں پیش پیش ہے۔ واضح رہے کہ شہر کے بہت سارے ادارے اپنے طور پر لاک ڈاو¿ن میں اپنی مکمل خدمت فراہم کررہے ہیں اور سامان کے ساتھ خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔ جمعیت علماءکی ٹیم نے ترسیل کے وقت اس میں زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور چھوٹے بچوں والے غریبوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ غریب بھی اس وقت مدد کی امیدلگائے بیٹھے ۔وہیںحاجی عمران نے بتایا کہ باہر والے بڑی تعداد میں معصوم بچوں کے ساتھ سڑکوں اور پلوں کے نیچے بیٹھے ہیں۔جن کے پاس کھانے پینے کی اشیاءنہیں ہے اوروہ اس وقت کہیں جابھی نہیں سکتے ہیں۔اس لئے ایسے لوگوں کو تلاش کران تک مددپہنچاناوقت کی اہم ضرورت ہے۔