کرفیو کا فائدہ اٹھا کرچور نقدی اور زیورات لے کر ہوئے رفو چکر

ٓاُجین31 مارچ(نیا نظریہ بیورو)کورونا انفیکشن پر کرفیو کے دوران ، شرپسندوں نے شیواجی پارک کالونی میں دھاوا بول کر پولیس انتظامیہ کی مشغولیت کا فائدہ اٹھایا ۔ شرپسندوں نے زیورات نقدی سمیت ایک 12 بورکی بندوق چوری کرلی ۔ نیل گنگا تھانہ علاقہ کے دھنوتری مارگ واقع پی ڈبلیو ڈی کے آفس کے قریب رمبھا بھون میں رہنے والے انرودھ ولد بھوشن چوراسی کے مکان میں مین گیٹ کا تالا توڑ دھاوا بولا اور 20 ہزار روپے نقدی سونے چاندی کے زیورات کے ساتھ 12 بور کی لائسنسی بندوق چوری کر لی۔ واقعے کے وقت کنبہ کے افراد اپنے گا¶ں گئے ہوئے تھے۔ صبح جب چوکیدار نے گھر کا تالا ٹوٹا ہوا دیکھا تو اس نے پولیس اور اہل خانہ کو اس معاملے سے آگاہ کیا ۔ تفتیش کے بعد پولیس نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ کورونا جنگ پر عائد کرفیو کے دوران نیل گنگا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ہی چوری کا دوسرا واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔ رمبھا بھون میں چوری سے قبل شرپسندوں نے ایک گروسری اسٹور اور مکان میں 30 ہزار روپے مالیت کے سونے چاندی کے زیورات اور ہزاروں روپے چوری کرلئے تھے ۔ شہر میں ہر چوکوں پر پولیس تعینات ہے گلی گلی ڈائل 100 گشت لگا رہی ہے ، باوجود بدماش پولیس کی مصروفیت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ چوری مقامی شرپسندوں نے کی ہے ۔