مرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو 20لاکھ روپے دے حکومت:عارف مسعود

ریل حادثہ:

بھوپال:8مئی(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے سے کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے اس افسوسناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعلظم مودی اورریاست کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں ۔ لوگ مالی تنگی اور بھوک کی وجہ سے چھوٹے بچوں کے ساتھ پیدل اپنے گھروں کی طرف جارہے ہیں۔ دوسری ریاستوں میں مقیم مزدوروں کو لانے کے لئے کوئی ٹھوس انتظامات ریاستی حکومت کی جانب سے نہیں کئے گئے ہےں۔جس کی وجہ سے اس طرح کے حادثہ میں مزدورہلاک ہورہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسا اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے ، ایم ایل اے عارف مسعود نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20-20 لاکھ کی مالی امداد اور زخمیوں کو 10-10 لاکھ روپے کامعاوضہ دے۔ جس سے کہ ان مزدورں کے گھرمیں مالی تنگی کابحران ختم ہو!اورلواحقین کوکسی طرح کی پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔