کورونا مریضوں کی تعدادمیں اضافہ،اب تک ریاست میں 3138 مریض ، 185 ہلاک


بھوپال /جبلپور:7مئی(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں کورونامریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ابھی ریاست میں کورونا کی زد میں آئے تقریبا 185افراد کی موت ہوچکی ہے۔جبکہ 3138افراد ابھی بھی اس بیماری میں مبتلاہیں۔ اسی دوران جبل پور میں کورونا سے متاثرہ ایک حاملہ خاتون نے دم توڑ دیا۔بتایاجاتاہے کہ دو دن قبل اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔لیکن جب اس کی موت ہوگئی اوراہل خانہ کوپتہ چلا کہ کوروناکی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ہے تو اہل خانہ لاش نہ لینے پہنچا۔آخرکار جبل پور کے ایک سماجی ادارے نے لاش کی تدفین کروائی۔وہیں بتایاجاتاہے کہ جبلپورمیں کورونا کی زدمیں آئے ایک تین ماہ کی بچی بھی دم توڑدیاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بچی کو اس کی والدہ سے رابطے کی وجہ سے انفکشن ہوگیا تھا۔جبکہ جبل پور میں ابھی تک اس وباءسے 3 افراد کی موت ہوگئی ہے۔وہیں مدھیہ پردیش میںاب تک 1099 مریضوں کا کامیاب علاج ہوچکا ہے۔جوصحتیاب ہوکراپنے گھرپہنچ چکے ہیں۔ غورطلب ہے کہ مدھیہ پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہواہے۔پوری ریاست میں اب تک 3138 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔جبکہ 1099 افراد صحت مند ہوکراپنے خاندان سے ہیں۔وہیں اب تک 185 افراداس وباءکی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔