قتل کا ہوا انکشاف: پرا نی رنجش کے سبب ملزمین نے قتل کی واردات کو دیا انجام


تین ملزمین کو پولیس نے کیا گرفتار،تین فرار
اُجین06مئی (نیا نظریہ بیورو)29اپریل کو تھانہ گھٹیا کے گا¶ں صاحب کھیڑی تالاب کے پانی میں نہر کے دہانے پر ایک نامعلوم شخص کی لاش کے بارے میں اطلاع ملی۔ مذکورہ اطلاع پر ، لاش کو پانی سے پولیس کی مو جود گی میں نکالا گیا ۔لاش کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ قتل
تقریباً پا نچ سے چھ روز قبل کیا گیا تھا ۔ مذکورہ نعش کی شناخت شیلندر سنگھ و لد مہربان سنگھ ،عمر30سالہ،ساکن صاحب کھیڑی کے طور پرہوئی ۔تھانہ گھٹیا میں 19/2020 سیکشن 174. جے ایف کے تحت کیس درج کیا گیا ۔اس کے بعد 142/2020سیکشن 302 ،
201 ، 34 کے تحت بھی ایف آر درج کی گئی ۔ ایس پی جناب سچن اتلکر نے مذکورہ قتل کے مد نظر ایک ٹیم قائم کی جس میں جناب امرندر سنگھ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اورجناب اروند تیواری ، ڈپٹی
سپرنٹنڈنٹ ، پولیس ہیڈ کوارٹر ، ضلع اُ جین کو اس قتل کی گتھی سلجھانے کی ذمہ داری سونپی گئی
۔ مذکورہ جرم میں ملوث مشتبہ ملزمین کو پولیس تھانے لے آ ئی اور جائے وقوع کے آس پاس کے تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ متوفی کے اہل خانہ سے تفتیش کی گئی اور تمام روڈ ویز پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی گئی ، جس کی بنیاد پر ملز مین سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر یہ بات سامنے آئی کہ اوم پرکا ش جاٹو اور اس کے بھتیجے ارجن جاٹو کا متوفی شیلندر سنگھ و لد مہر بان سنگھ سے 23اپریل کو گا¶ں میں ہی باہمی جھگڑا ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی کہ ملزمین نے بار بار گالی گلوج کی وجہ سے شیلندر کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ 23اپریل کو قتل کے ارادے سے ، اوم جاٹو نے بدری جاٹو کے فارم پر راجیش اور سنجے کو ارجن کی پلسر موٹر سائیکل سے بھیج کر شیلندر سنگھ کو بلوایا تھا۔ جہاں اوم جاٹو ، ارجن جاٹو ، پرہلاد ، سنجے ، بدری جاٹو اور راجیش نے شیلندر سنگھ ولد مہر بان سنگھ ، عمر 30 سالہ ، گا¶ں صاحب کھیڑی کو شراب پلانے کے بعد اسے ببول کے درخت میں باندھ کر پیٹا تھااور دونوں ٹانگیں توڑ دیں اور سینے پر چڑھ کر بھی خوب پیٹا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ تمام ملزمین نے مقتول شیلندر سنگھ کو گھسیٹ کر قریبی کھائی میں لے گئے۔ اس کے بعد تمام ملز مین واٹر پلانٹ میں لاش لائے ۔ رات کی تاریکی میں تمام ملزمین ایک بوری اور رسی کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور شیلندر سنگھ کو بوری میں بھر لیا اور اسے اوم جاٹو کے بلٹ موٹر سائیکل پر لے گئے۔ اس کے بعد راجیش سے اوم جاٹو نے اپنا مہندرا ٹریکٹر بلوایا اور ٹریکٹر کے پچھلے حصے میں باندھ کر نعش کوتالاب میں لے گئے۔ ملزم نے ثبوت اور شناخت چھپانے کے مقصد سے تالاب کی نہر کے دہانے پر بوری میں پتھر باندھ کر لاش کو پانی میں پھینک دیا ۔ مذکورہ قتل کے تین ملز مین پرہلاد ، بدری اور راجیش کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملز م پر ہلاد کے والد باپولال عمر 34 سالہ جو مذکورہ ڈیم میں پی ایچ ای کا چوکیدار ہے اور ملزم اوم اور بدری جاٹو کا ساتھی ہے ، کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پانچ لیٹر خالی شراب کی بوتل بھی پولیس نے برآمد کی ہے۔ ملزم بدری و لد رام چندر ، عمر 50 سالہ، گا¶ں صاحب کھیڑی ساکن ، جو کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے اور ملزم اوم کا حقیقی بھائی ہے ، کو گرفتار کر اس سے رسی کا ایک ٹکڑا ضبط کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ملزم راجیش و لد تیجالال بامنیا ، عمر 28
سالہ ساکن، بھیرو مند ر کے قریب ، گلی نمبر 02 سنجے نگر اگر روڈ تھانہ چمن گنج منڈی اُجین جو کہ اوم جاٹو کا ڈرائیور ہے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے مہندرا کمپنی کا ٹریکٹر قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ مذکورہ ٹریکٹر کی مدد سے ہی مقتول کو پانی میں پھینکا گیا تھا ۔ ملزم اوم عرف اوم پرکاش جاٹو ، سنجے اور ارجن جاٹو کی تلاش پولیس کی جانب سے کی جار ہی ہے۔