میونسپل کارپوریشن کمشنر اندورنے سبزیوں کی ہوم ڈلیوری نظام کا کیا معائنہ


سبزیوں کے ساتھ پھلوں کی ہوم ڈلیوری پر کیا جا رہا غور
اندور06 مئی (نیا نظریہ بیورو)شہر کی نئی میونسپل کارپوریشن کمشنر محترمہ پر تبھا پال نے رات دس بجے ریذیڈنسی کوٹھی میں چارج لیا۔ انہوں نے تقریباً آدھے گھنٹے تک عہدیداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہر میں کورونا مریضوں ،کوارنٹائن مرکز ، کنٹینٹ علاقوں ، تینوں کٹیگری کے اسپتالوں ،میونسپل کارپوریشن راشن ، خوراک ، سبزیوں کی فراہمی کے نظام ، سروے کے بارے میں معلومات حاصل کی۔بدھ کی صبح سے ہی وہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ جاری کاموں کا جائزہ لے ر ہیں تھیں ۔ میونسپل کارپوریشن کمشنر نے کہا کہ جس طرح میونسپل کارپوریشن شہر میں گھر گھر سبزیوں کی تقسیم کا کام انجام دے رہا ہے ، اسی طرح گھر گھر پھلوں تک پہنچانے کے منصوبے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ میونسپل کارپوریشن کمشنر محترمہ پرتبھا پال اس سے قبل شیو پور کلکٹر کی ذمہ داری نبھا رہی تھیں ۔اس سے قبل وہ اُجین میونسپل کارپوریشن کمشنر کی بھی ذمہ داری بحسن و خوبی نبھا چکی ہیں ۔اُجین کمشنر رہتے انہوں نے شہر کے صفائی میں بہت اہم رول اد کیا تھا ۔انہیں کے دور میں اُجین سوچھتا میں چھوٹے شہرو ں کے زمرے میں اُجین نمبر ون آیا تھا ۔