کلکٹر نے مادھونگر اسپتال کا کیا دورہ


تمام انتظامات کوچاق و چوبند کرنے کا دیا حکم
اُجین06 مئی)نیا نظریہ بیورو( گزشتہ شب کلکٹر جناب آشیش سنگھ مادھونگراسپتال پہنچے۔ انہوں نے کوروناکے لئے بنائے گئے اس اسپتال کو کو ویڈ اسپتال بنانے کے لئے چل رہی کوششوں کو لے کر افسرا ن سے بات کی ۔ کلکٹر کے ہر سوال کا جواب سی ایم ایچ او نے دیا ۔کلکٹر نے پورے اسپتال کا معائنہ کیا ۔موقع پر سی ایم ایچ او ڈاکٹر انو سوئیہ گولی سنہا نے ڈاکٹرو ں کا ڈیٹا غلط بتا دیا ۔ موقع پر موجود ایک ملازم نے کہہ دیا کہ سر ، اےنےستھیسا کا ایک بھی ماہر ڈاکٹرنہیں ہے۔ اس پر کلکٹرنے کہا کہ میڈم آپ کہہ رہی ہیں کہ تین – تین ہیں یہ منع کر رہے ہیں۔ سی ایم ایچ او نے جواب دیا کہ تین ہیں ، تینوں ڈیوٹی پر نہیں آ رہے ہیں ، تینوں کو میں نے نوٹس دے دیا ہے ۔ آپ فکر نہ کریں ، میں انتظام کر لوں گی۔ جب کلکٹر نے پوچھا کہ اب تک انتظام کیوں نہیں کر پائیں۔ اس پر اسٹاف کے کچھ لوگ ہنس دیے۔ کلکٹر کے جانے کے بعد سی ایم ایچ او نے جم کر ان لوگوں کی کلاس لی ۔ اس پھٹکار کو لے کر اسٹاف نے کہا کہ آپ غلط معلومات دے رہی ہیں۔ کلکٹر کے اس دورے سے اسپتال کی بدانتظامی سامنے آگئی ۔کلکٹر نے متعلقہ افسران کو نظام میں بہتری لا کر تمام نظام کو چاق و چوبند کرنے کا حکم دیا۔