دہلی سے بھوپال آئے 31 لوگوںکے نمونے جانچ کےلئے بھیجے گئے


بھوپال:31مارچ(نیانظریہ بیورو) دہلی کے نظام الدین میں شامل لوگوں میں سے ، مدھیہ پردیش سے 107 افراد نے شرکت کی تھی ،جن میں 31 بھوپال واپس آگئے تھے۔ بروزمنگل محکمہ صحت اور پولیس نے مشترکہ طور پر ان کی نشاندہی کی اور ان سے تفتیش کی۔بتایاجاتاہے کہ نظام الدین سے آنے والوں میں سے 31افراد بھوپال میں ملے ہیں،جن کی نشاندہی کرکے محکمہ صحت نے ان کے نمونے جانچ کے لئے بھوپال ایمس بھیج دئے ہیں۔غورطلب ہے کہ بھوپال کے عیش باغ میں رحمانی مسجد سے 11 افراد برآمد ہوئے۔ یہ جماعت دہلی کے نظام الدین میں شامل ہوئے تھے اس کے بعد یہ لوگ بھوپال آگئے تھے۔ اس کے علاوہ جہانگیرآباد علاقے کی تین مساجد میں لوگوں سے ملاقات ہوئی ،اس کے علاوہ بتایاجاتا ہے کہ سکندرا جہاں کی مسجد سے آٹھ ، اوردیگر مسجد سے 12 افراد کونشانزدکرکے محکمہ صحت نے ان کے نمونے ایمس بھیجے ہیں۔فی الحال ان تمام لوگوں کو مسجد میں ہی رکھا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیم نے سب کا معائنہ بھی کیا اور کورونا وائرس کی جانچ کے لئے سب کا نمونہ بھوپال ایمس بھجوایا۔ معلومات کے مطابق ، شہر میں تقریبا 50 افراد کے بارے میں معلومات ملی ہے ،جس کی وجہ سے محکمہ صحت الرٹ ہے اوران سب کے نمونے جانچ کے لئے بھیجا جانا ہے۔