کورو ناکی زد میں آئے 7 مثبت مریض ہوئے صحت یاب


مئیر نے گلدستہ پیش کر کیا گھر رخصت
اُجین 04 مئی(نیا نظریہ بیورو) کورونا مثبت مریضوں کی صحت میں مستقل طور پر بہتر ہورہی ہے ۔اسی زمرے میں7 کورونا مثبت مریض جن کی پہلی رپورٹ منفی آئی تھی اس کے 14 دنو ں کے بعد دوسری رپورٹ بھی جانچ کے بعد منفی آئی ۔ پولیس ٹریننگ سنٹر میں کوارنٹائن سات مریضوں کو آج گھر بھیج دیا گیا۔ انہیں اگلے 14 دنوں تک میں ہی آئیسولیٹ رہنا پڑے گا۔ ۔جن لو گوں کو پولیس ٹریننگ سنٹر سے ڈسچارج کیا گیا ہے ان میں ساجد حسین ،عمر 32 سالہ، 65 سالہ سد ھ ناتھ پانچال ، 34 سالہ فرزانہ خان ، 11 سالہ ناصرا ساجد ، 11 سالہ انسیہ عمران ، 11 سالہ عائشہ نیاز اور 17 سالہ الزیشہ نیاز کے نام شامل ہیں۔ اس موقع پر میئر محترمہ مینا وجئے جونوال اور ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب انکت آستھانہ نے کورونا کے تمام منفی مریضوں کو گلدستہ پیش کر صحت مند ہو کر گھر جا نے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں گھر پر ہی رہنے کی تاکید کی۔اس کے علاوہ انہیں صحت سے متعلق جو بھی ہدایات دی گئیں ہیںان پر عمل پیرا ہونے کی بھی اپیل کی ۔