کانگریس لیڈران پر ایف آئی آر درج


لاک ڈا¶ن کے دوران احتجاجی مظاہرہ کرنے پر انتظامیہ کی کارروائی
اُجین 03مئی(نیا نظریہ بیورو) آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج میں بدستور جاری رہنے والی کورونا سے متاثرہ مریضوں کی اموات اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ایم ایل
اے جناب مہیش پرمار اور کانگریس کارکنان کو کلکٹریٹ کے سامنے دھرنا دینا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے ایم ایل اے مہیش پرمار کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے ضلع اور شہر کانگریس صدر کے ساتھ کونسلر بینو کشواہا ، سونو شرما اور سریندر مرمٹ کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ تھانہ مادھو نگر کے مطابق ، کورونا انفیکشن کے پیش نظر پورے ملک میں لا ک ڈاﺅن ہے اور پورے ضلع میں دفعہ 144 نافذہے۔ اس کے بعد بھی ، کانگریس کارکنان نے مظاہرہ کیا ، لہٰذا ان کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔