حمیدیہ اسپتال میں آرمی کے جوانوں نےحب الوطنی گیت کی دی پیشکش

علاج کرنیوالوں کااعزاز:

بھوپال:3مئی(نیانظریہ بیورو)
تین مئی کو ملک بھر میں تینوں افواج نے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے جنگجوو¿ں کو اعزاز سے نوازا۔ کہیں کورونا وائرس کاعلاج کررہے اسپتال پرہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھول برسایاگیاتوکہیں تالیاں بجا کر
حوصلہ برھایاگیا۔اس ضمن میں آرمی کے جوانوں نے بروز اتوار راجدھانی کے سب سے بڑے سرکاری حمیدیہ اسپتال میں بینڈ کی دھنوں کے ساتھ حب الوطنی سے لبریز گیت پیش کیے۔غورطلب ہے کہ اس دوران ، حمیدیہ اسپتال کا پورا عملہ فوج کی پیش کش دیکھنے کے لئے موجود تھا۔ اس کے علاوہ بھوپال میں ایمس اور چرایو میڈیکل کالج کے عملے پر بھی فوج کے ہیلی کاپٹر نے پھول برسائے ، پھر اسی فوج کے لڑاکا طیارے نے بڑے تالاب کے پار سے اڑان بھری۔