کورونا وائرس سے دنیا میں 33.38 لاکھ افراد متاثر، 2.38 ہلاکتیں

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 2 مئی ( یواین آئی) کورونا وائرس (كووڈ -19) وبا کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اس سے دنیا بھر میں اب تک 2،38،096 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 33،38،788 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئے عداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 37336 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1218 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 9951 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس سی ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے ز ائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11.03 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 64804 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
یورپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 28236 افراد ہلاک ہو ئے ہیں اور اب تک 207428 افراد متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین كووڈ -19 سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 215216 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 24824 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82874 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصدافراد 60 سال سے زیادہ عمر کے تھے ۔