ڈبلیو ایچ او نے ووہان کے کورونا وائرس سے پاک ہونے پر مبارکباد دی

جنیوا ، 2 مئی (ژنہوا ) عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین میں ووہان کے ا سپتالوں میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کے کسی مریض کے بھرتی نہ رہنے سے متعلق خبروں کا خیر مقدم کیا اور اس وبا سے نمٹنے میں یہاں کے لوگوں کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ووہان میں تین ماہ سے زیادہ وقت تک اس وبا کے خلاف جنگ لڑنے کے بعد اتوار کو یہاں کے اسپتال کورونامریضوں سے مکمل طور پر پاک ہو گئے ۔ ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ماریہ وان كیر خوو نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا’’ یہ بہت خوش آئند خبر ہے کہ ووہان میں اب کورونا وائرس کا نیا کیس یا کوئی مریض نہیں ہے۔ اس کامیابی کے لئے مبارک ہو ‘‘ ۔ ڈاکٹر کیر خوو نے کہا ’’ طبی اہلکار ہی نہیں بلکہ گھروں میں رہنے والے اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار والے تمام لوگوں کی کوششیں قابل ستائش ہیں ‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لئے بہت محنت کی ہے ۔