جمعیة علماءرمضان کٹ کے ساتھ پیش کرہی ہے قرآن اور جائے نماز


بھوپال:30اپریل(نیانظریہ بیورو)
جمعیة علماءمدھیہ پردیش کے ذریعہ لاک ڈاﺅن کے پہلے دن سے اور رمضان کے مبارک مہینے میں جمعیة علماءمدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون کی ہدایت پر ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔ روزانہ 50خاندانوں کو راشن رمضان المبارک کٹ اور 500ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کرارہی ہے۔ جمعیة علماءمدھیہ پردیش کے میڈیا سکریٹری حاجی محمدعمران نے بتایا کہ مسلم سماج کے لوگ ہر رمضان کے مبارک مہینے میں عبادتوں کے لئے بھی قرآن جائے نماز ہدیہ کرتے تاکہ گھروں میں خواتین کی عبادت کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے ، لیکن اس مرتبہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گھروں میں عبادت مرد حضرات بھی کررہے ہیں،اور ضلع انتظامیہ اور جمعیة علماءاور علماکرام کی اپیل پر گھروں میں نمازیں پڑھ رہے ہیں اور قرآن کی تلاوت کررہے ہیں۔ حاجی عمران نے بتایا کہ انہیں ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے جمعیة علماءکے ذریعہ ضرورت مندوں کی ہرممکن مدد کے ساتھ ساتھ گھروں میں عبادتوں کی ضرورت کے حساب سے جمعیة کی طرف سے رمضان کے مبارک مہینے میں رمضان کٹ مہیا کرایا جارہا ہے۔ ساتھ ہی جمعیت کے عہدیداران کے ذریعہ عوام سے گھروں میں رہنے اور گھرمیں ہی عبادت کرنے کی بھی اپیل کی جارہی ہے۔