کووڈ19کے خلاف گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کی جنگ جاری


بھوپال:30اپریل(نیانظریہ بیورو)
ناول کورونا وائرس سے پھیلی ہوئی عالمگیر وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت مدھیہ پردیش کی جنگ میں شامل حکیم سید ضیاءالحسن گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل بھوپال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بروز بدھ بتاریخ 29 مارچ اپنی مہم کے 26 دن مکمل کئے۔ اس دوران برکھیڑی، اتوارا، جہانگیرآباد، شاہجہان آباد، کوہ فضا،عید گاہ ہیلس، خانو گاو¿ں، کروند، ٹیلہ جمال پورہ، اشوکا گارڈن، اقبال میدان، کوٹرا سلطانہ آباد، نہرو نگر، احاطہ رستم خاں، پروفیسر کالونی، شاملہ ہیلس، بدھوارا اور گنوری سمیت بھوپال کے متعدد علاقوں میں مقیم لوگوں کو کووڈ19 سے تحفظ اور تدارک کے لئے یونانی دوائیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر محمودہ بیگم اور میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم احمد نے بتایا کہ اب تک تقریبا 265000 سے زائد افراد کو دوائیں تقسیم کی جا چکی ہیں اور آگے بھی یہ مہم بدستور جاری رہیگی۔