دارالعلوم زکریاعباس نگرمیں جلسہ عام 8مارچ کو

دارالعلوم زکریاعباس نگرمیں جلسہ عام 8مارچ کو
مولانااسماعیل ولی بہوتاکی سرپرستی میں طلباءکی اصلاحی وانعامی سرگرمیوں سمیت ہوگی دستاربندی
بھوپال
راجدھانی کے عباس نگرواقع مولاناشمس الدین آفرید ی کی قائم کردہ دینی،علمی واصلاحی تعلیمی ادارہ دارالعلوم زکریاعباس نگر،ایئرپورٹ روڈ بھوپال میں آئندہ 8مارچ کو صبح نوبجے جلسہ دستاربندی اوراصلاحی پروگرام منعقد کیاجارہاہے۔ جس کی سرپرستی حضرت مولانااسماعیل ولی بہوتا (صدرمجلس خدام الدین العالیہ وبانی جامعة اللبنات ٹنکاریہ ،ضلع بھروج گجرات)فرمائیں گے۔اس کے علاوہ دارالعلوم کے طلباءاپنی سال بھرکی تعلیمی سرگرمیاں پیش کریں گے۔اس موقع پرطلبا کی دستاربندی بھی عمل میں آئے گی ،نیز طلباکوانعام واکرام سے بھی نوازاجائےگا۔ اس موقع پرشہرکے ممتاز عالم دین مفتی شہرمولاناابوالکلام قاسمی(مفتی شہر)،مولانا رحیم اللہ خاں قاسمی(ناظم دارالعلوم آصفیہ،بھوپال،دارالعلوم فاروقیہ ،سلوانی ضلع رائسین)،پیرسراج الحسن صاحب مجددی(امیردارالعلوم تاج المساجد)، مولاناعبدالحفیظ خاں (ناظم دارالعلوم زینت القرآن،عارف نگروچیئرمین مساجد کمیٹی)،قاضی امان اللہ ،مفتی نعیم احمد،مولانامستقیم،ڈاکٹرمفتی عرفان عالم قاسمی،مولانامعاذ خاں نعمانی ندوی(ناظم دارالعلوم علامہ عبدالحی حسنی ندوی،جنسی جہانگیرآباد)،مولانامسیح عالم ،مولانامحمداحمدخاں صاحب(ناظم جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجدترجمہ والی) سمیت دیگرعلماءکرام سامعین سے مخاطب ہونگے۔ساتھ ہی پروگرام میں موجودہ حالات کے پیش نظر قرآن وحدیث کی روشنی میں اسباب اوراس کے حل پرگفتگوہوگی۔اس موقع پردارلعلوم کے ناظم مولانا محفوظ آفریدی نے تمام برادان ملت سے گزارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسہ میں پہنچ کرعلما کرام کے بیانات سے مستفیدہوں۔